وہ 2 چیزیں جو روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ تیز ہیں

ویسے تو روشنی کی رفتار کو کائنات میں سب سے زیادہ تیز ممکنہ رفتار مانا جاتا ہے جو تقریباً 299792 کلومیٹر فی سیکنڈ ہے۔لیکن کچھ دلچسپ مظاہر ایسے ہیں جو بظاہر روشنی سے زیادہ تیز لگتے ہیں اور حقیقت میں وہ قوانینِ فزکس کی خلاف ورزی بھی نہیں کررہے ہوتے۔درج ذیل ایسے 2 مشہور مظاہر کا ذکر ہے جو روشنی سے تیز دکھائی دیتے ہیں
1. کائنات کا پھیلاؤ
بِگ بینگ کے بعد سے کائنات پھیل رہی ہے۔ کہکشائیں ایک دوسرے سے اتنی تیزی سے دور جا رہی ہیں کہ کچھ فاصلے پر موجود کہکشائیں روشنی کی رفتار سے بھی تیز رفتار سے دور ہوتی نظر آتی ہیں۔مگر وہ خود خلا میں نہیں دوڑ رہیں بلکہ خلا ہی پھیلتی جارہی ہے۔ یہ روشنی کی رفتار سے زیادہ تیزی سے عمل ہورہا ہے۔
2. سایہ یا لیزر کے نقطے کا تیز حرکت کرنا
اگر آپ زمین سے چاند پر لیزر کی ایک روشنی ڈالیں اور ہاتھ تھوڑا سا بھی حرکت دیں، تو لیزر کا نقطہ چاند پر روشنی کی رفتار سے بھی زیادہ تیز حرکت کرتا دکھائی دے گا۔لیکن یہ محض "حرکت کا اثر” (apparent motion) ہوگا، کوئی مادہ نہیں ہے جو روشنی سے تیز ہے۔