ٹیکنالوجی

چلی میں پہلی بار اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پتے کی کامیاب سرجری

چلی کے شہر سینٹیگو میں کلینیکل لاس کونڈیس میں ایک غیر معمولی سرجری انجام دی گئی جہاں اے آئی بیسڈ Magnetic‐Assisted Robotic Surgery (مارس) پلیٹ فارم استعمال کیا گیا۔یہ آپریشن پتّے کی ایک مخصوص سرجری کا تھا جو ایک عام پیچیدہ سرجری ہے۔خاص بات یہ ہے کہ اس میں اے آئی روبوٹک کیمرا استعمال کیا گیا جو پوری طرح آٹونومس (خودکار) انداز میں حرکت کرتا رہا۔ اس نے سرجری کے دوران سرجن کے ٹولز کی پوزیشن کو ٹریک کیا اور کیمرے کا زاویہ اپنے آپ ایڈجسٹ کیا۔اس کا مقصد کیمرے کے کنٹرول کی ذمہ داری ایک معاون انسان کی بجائے اے آئی اور روبوٹک نظام پر منتقل کرنا تھی، تاکہ دیکھنے کا زاویہ، تصویر کی مستحکمی وغیرہ زیادہ بہتر ہو، وقفے کم ہوں اور عمل زیادہ مؤثر ہو۔سرجن نے بتایا کہ کیمرا “ٹولز کی نقل و حرکت کے مطابق” حرکت کرتا رہا، زاویے بدلتا رہا، اور یہ پورا عمل شاندار طریقے سے ہوا۔اس طرح کا قدم سرجری کی مؤثریت اور محفوظ طریقے کو بڑھانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے خاص طور پر ایسے حالات میں جہاں دستی کیمرہ کا کنٹرول مشکل ہو یا اس میں غلطیاں ممکن ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button