ٹیکنالوجی

اسپیس ایکس نے امریکی اسپیس فورس کیلئے نیا خلائی جہاز لانچ کردیا

اسپیس ایکس نے امریکی اسپیس فورس کا موجودہ خفیہ خلائی جہاز X-37B کو موڈیفائی کرکے اپنے آٹھویں مشن (OTV-8) کے لیے لانچ کردیا ہے۔یہ جہاز بوئینگ X-37B ہے جو برسوں سے امریکی اسپیس فورس کے زیرِ استعمال رہا ہے۔اسپیس ایکس نے اسے فیلکن 9 راکٹ کے ذریعے 21 اگست 2025 کو فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے لانچ کیا۔ یہ مشن USSF-36 (OTV-8) کہلاتا ہے۔اس بار اس جہاز میں لیزر کمیونیکیشن سسٹم اور کوانٹم اینرشیئل سینسر شامل ہیں تاکہ خلا میں جی پی ایس کے بغیر بھی درست نیویگیشن ممکن ہو سکے۔X-37B نے اب تک 7 کامیاب مشنز مکمل کرلیے ہیں۔ سب سے طویل پرواز OTV-6 تھی جو 908 دن (یعنی ڈھائی سال سے زیادہ) جاری رہی۔ ہر مشن میں خفیہ فوجی اور سائنسی تجربات کیے جاتے ہیں۔موجودہ مشن OTV-8 (USSF-36) ہے جو 21 اگست 2025 کو لانچ ہوا ہے اور اس میں لیزر کمیونیکیشن اور کوانٹم سینسرز ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button