لوگ یومیہ کتنی مائیکروپلاسٹک سانس کے ذریعے اندر لے رہے ہیں، خوفناک انکشاف

تازہ ترین تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہم يومیہ تقریباً68000 ایک سے 10 مائیکرو میٹر قطر والے مائیکروپلاسٹک ذرات سانس کے ذریعے اندر لے رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ تعداد پہلے کے اندازوں سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہے۔ فرانس کی ٹولوز یونیورسٹی کی ٹیم نے 16 اندرونی ہوا جیسے اپارٹمنٹس اور کاروں کے نمونوں کو جانچا تاکہ 10-1مائیکرومیٹر قطر کے مائیکروپلاسٹک ذرات کو شمار کیا جاسکے۔ ماہرین نے پایا کہ گھروں میں تقریباً 528 اور گاڑیوں میں تقریباً 2238 particles/m³ مائیکروپلاسٹک موجود ہوتے ہیں۔ محققین نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ ہر انسان یومیہ10-300مائیکرومیٹر قطر کے 3200 بڑے مائیکروپلاسٹک سانس کے ذریعے اندر لے رہا ہے۔اس کے علاوہ 1 سے 10مائیکرومیٹر قطر کے 68000 چھوٹے مائیکروپلاسٹ کےذرات سانس کے ذریعے یومیہ داخل ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹے ذرات آسانی سے جسم کے اندرونی حصوں تک پہنچ سکتے ہیں، جیسے پھیپھڑے، خون، اور حتیٰ کہ دماغ تک بھی۔مائیکروپلاسٹک جسم میں اکٹھا ہو کر سوزش اور ہارمونز میں بگاڑ اور سنگین صورتحال میں اعضا کے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔