ٹیکنالوجی

90 دنوں تک مسلسل پرواز کرنے والا جاسوس ڈرون

ایرو اسپیس ماہرین نے ایک ایسا جاسوس ڈرون متعارف کرایا ہے جو ایک پرواز میں کئی ماہ تک آسمان میں رہ سکتا ہے۔امریکا کی ٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی اسکائی ڈویلر ایرو نے نئی قسم کا یہ میری ٹائم جاسوس ڈرون فرانس کی دفاعی سسٹمز کی اسپشلسٹ کمپنی تھیلیز کی شراکت سے بنایا ہے۔تخلیق کاروں کے مطابق کاربن فائبر سے بنا یہ ڈرون 90 دنوں تک لگاتار پرواز کر سکتا ہے جو کہ موجودہ طیاروں سے کئی گُنا زیادہ ہے۔پرواز کی آزمائش میں جہاں اس کا ابتدائی سنگِ میل تین ماہ کا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ طیارہ تقریباً مسلسل ہی پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ براہ راست سورج سے توانائی لیتا ہے لہٰذا اس کو ایندھن بھروانے کے لیے زمین پر اترنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button