پگھلتے گلیشیر آتش فشاؤں کو پہلے سے زیادہ تباہ کن بنا سکتے ہیں: تحقیق

سائنس دانوں نے ایک تحقیق میں خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی بحران کے سبب پگھلنے والے گلیشیئر آتش فشاؤں کو پہلے سے زیادہ تباہ کن بنا سکتا ہے۔پراگ میں منعقد ہونے والے گولڈشمڈ کانفرنس میں پیش کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ گلیشیئرز سے برف کا تیزی سے پگھلنا زیر زمین موجود میگما کے چیمبر سے دباؤ ختم کرتا ہے اور ایسا ہونا تواتر اور شدت کے ساتھ آتش فشاں پھٹنے کا سبب ہو سکتا ہے۔یونیورسٹی آف وسکونسن-میڈیسن سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ محقق پابلو مورینو کا کہنا تھا کہ تحقیق بتاتی ہے کہ موسمیاتی تغیر کی وجہ سے گلیشیئر ختم ہونے کے سبب یہ آتش فشاں مزید تواتر اور شدت کے ساتھ پھٹیں گے۔تحقیق میں جنوبی افریقی ملک چلی میں موجود چھ آتش فشاؤں کو زیرِ تجزیہ رکھا گیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ کس طرح پیٹاگونیا آئس شیٹ کے پگھلنے نے ماضی میں آتش فشاؤں کے پھٹنے کے تواتر اور شدت کو متاثر کیا ہے۔