برطانوی سائنس دانوں نے سمندری گھونگھے کی نئی نسل دریافت کرلی

برطانوی سائنس دانوں نے سمندری گھونگھے کی نئی نسل دریافت کرلی

برطانیہ کے سمندروں میں سائنس دانوں نے گھونگھے کی نئی نسل دریافت کرلی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری گھونگھے کی یہ نئی نسل برطانیہ کی سمندری حدود میں مصروف تحقیق سینٹر فار انوائرنمنٹ، فوڈ اینڈ ایکو اکلچر سائنس ( سی ای ایف اے ای) کے ماہرین نے دریافت کی ہے۔سائنس دانوں کے مطابق سمندری گھونگھے کی نئی نسل گرم پانیوں میں پائے جانےو الے گھونگھوں کے گروہ سے تعلق رکھتی ہے جو ممکنہ طور پر موسمی تبدیلیوں کے زیراثر شمال کی جانب ہجرت کررہا تھا۔سمندری گھونگھے کی نئی نوع دریافت کرنےو الے سائنس داں روس بلیمور کے مطابق برطانیہ اور آئرلینڈ سے ٹکرانے والے سمندروں میں سمندری گھونگھوں کی سو سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں، مگر اس گھونگھے کو دیکھتے ہی وہ سمجھ گیا تھا کہ یہ کوئی الگ ہی نسل ہے۔روس بلیمور نے بتایا کہ یہ بہت روشن اور چمکدار گھونگھا تھا جس پر کسی بلب کا گمان ہوتا تھا اور اس کے جسم پر ایک جانب پر نما گلپھڑے بھی تھے۔سائنسد انوں کا کہنا تھا کہ گھونگھے کی نئی نوع کی دریافت ظاہر کرتی ہے کہ سمندر کی گہرائیوں میں ابھی بہت کچھ انسانی نظروں سے اوجھل ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے