روہت شرما آپے سے باہر ہوگئے، سرفراز خان پر بھڑکنے کی ویڈیو وائرل
ممبئی:بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران کپتان روہت شرما آپے سے باہر ہوگئے۔بنگلورو ٹیسٹ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا ہے، میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 462 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کل کرے گی۔بھارت کی جانب سے سرفراز خان نے شاندار 150 رنز کی اننگ کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ولیم دی رورکی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میٹ ہینری نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں ۔تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی جس میں روہت شرما کو سرفراز خان کو غصہ کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما سلپ میں موجود ہیں جبکہ اوور کے اختتام پر سرفراز خان ہیلمٹ اتار کر اپنی فیلڈ تبدیل کرلیتے ہیں انہیں لگتا ہے کہ اب فاسٹ بولر بولنگ کے لیے آئے گا۔روہت شرما دیکھتے ہوئے سرفراز خان پر چیخنا اور مغلظات بکنا شروع کردیتے ہیں۔