ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانیوالے راشد نسیم کا ایک اور اعزاز

ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانیوالے راشد نسیم کا ایک اور اعزاز

کراچی: پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے چایئنیز مارشل آرٹس ماسٹر کا نن چکو کیٹیگری کا ریکارڈ توڑ دیا ۔پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نے نن چکو مقابلوں میں پانچویں بار شکست دی، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔چین کے ماسٹر شی ڈیشانگ نے ایک منٹ میں نن چکو سے 74 غبارے پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا، راشد نسیم نے یہ ریکارڈ نن چکو کی مدد سے ایک منٹ 80 غبارے پھاڑ کر توڑ دیا۔راشد نسیم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بھیجا جانے والا 122 واں ریکارڈ منظور کرلیا ، راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی موصول ہوگیا جس کو انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ۔

kamran