پاکستان شاہینز کے کئی پلئیرز نے بڑوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان شاہینز کے کئی پلئیرز نے بڑوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

بنگلادیش اے کیخلاف پاکستان شاہینز کئی کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے بڑے پلئیرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ پر حتمی مشاورت آئندہ ہفتے ہونے کی توقع ہے تاہم ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلسپی کی وطن واپسی پر گرین شرٹس کے اسکواڈ کو فائنل کیا جائے گا۔جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز کے ساتھ ان دنوں ڈرون میں موجود ہیں۔ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ پاکستان شاہینز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد آئیں گے تاکہ اگست میں لگانے جانے والے ٹیسٹ سیریز کیلئے کیمپ کی نگرانی کرسکیں۔پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کئی کھلاڑی فارم اور فٹنس کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے جبکہ بنگلادیش اے کیخلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر محمد ہریرہ اور شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح فہیم اشرف، وسیم جونئیر، صائم ایوب اور نعمان علی کا قومی اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے جبکہ امام الحق کے نام پر بحث ہوگی اور عامر جمال اور حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے