پیرس اولمپکس:90 فیصد کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل

پیرس اولمپکس:90 فیصد کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ پیرس اولمپکس میں شامل ہونے والے تقریباً 90 فیصد کھلاڑیوں کا کھیلوں کے انعقاد سے قبل ڈوپنگ ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں برس 32 ہزار 600 سے زائد کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، کو پچھلے 6 ماہ کے مقابلے تقریباً 45 فیصد زیادہ ہیں۔جانچ کے نتیجے میں ممکنہ اینٹی ڈوپنگ اصول کی خلاف ورزیوں کے 85 سے زیادہ کیسز سامنے آئے، جس کے نتیجے میں پلئیرز پر پابندی کا امکان ہے۔ایجنسی نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں شریک کھلاڑیوں میں 75 فیصد کے کم از کم 3 بار ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔قبل ازیں ٹوکیو اولمپکس کے دوران چین کے کھلاڑیوں کے مثبت ٹیسٹ آنے پر ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس کا کہنا تھا کہ 23 چینی تیراکوں کا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم ایجنسی کا کہنا تھا کہ یہ خوراک کی آلودگی کا شکار تھے۔دوسری جانب اولمپک گیمز 2024 کا باقاعدہ اغاز جمعے سے ہو رہا ہے لیکن کھیلوں کے مقابلے بدھ سے شروع ہوچکے ہیں۔اولمپک گیمز کا آغاز مردوں کے فٹبال ٹورنامنٹ سے ہوا لیکن پہلا میچ ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے