روس کی سب سے خوبصورت بائیکر موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک
انقرہ: روس کی سب سے خوبصورت بائیکر کہلانے والی تاتیانا اوزولینا ترکی میں موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔روس سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ ٹریول وی لاگر اپنے مداحوں میں موٹو تانیا کے نام سے جانی جاتی تھیں جنہوں نے موٹرسائیکل پر دنیا بھر کا سفر کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔ترکی کے صوبے موگلا میں سفر کے دوران انکی سرخ BMW موٹر سائیکل ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے وقہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔اطلاعات کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ میڈیکل ٹیم کے پہنچنے سے پہلے ہی جائے وقوعہ پر چل بسی۔ اس کا ساتھی سوار اونور اوبٹ حادثے میں بچ گیا لیکن اس کی حالت تشویشناک ہے، ان کے ساتھ موجود تیسرا سوار محفوظ رہا۔دی سن کے مطابق یہ حادثہ انکے اپنے گروپ میں موجود ایک دوسرے موٹرسائیکل سوار کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا جس کی وجہ سے تاتانیا کو اچانک بریک لگانے پر مجبور ہونا پڑا اور وہ بائیک کا کنٹرول کھو بیٹھی۔حادثے کی وجہ سے انکے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ ایمبولینس کے پہنچنے سے پہلے ہی چل بسی۔ انہوں نے لواحقین میں ایک 13 سالہ بیٹا چھوڑا ہے۔