ویٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ: ناٹنگھم نے یورکشائر کو 28 رنز سے شکست دیدی

ویٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ: ناٹنگھم نے یورکشائر کو 28 رنز سے شکست دیدی

لِیڈز: ویٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ میں ناٹنگھم نے یورکشائر کو 28 رنز سے شکست دے دی۔لِیڈز میں کھیلے گئے نارتھ گروپ کے میچ میں یورکشائر کی ٹیم 210 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا سکی۔سمرسیٹ کی جانب سے جیمز وارٹن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جورڈن تھامپسن 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ ڈونوون فریرا 2، جورج ہل 15، ولیم لکسٹن 12، ایڈم لتھ 8 اور کپتان شان مسعود کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔ڈوم بیس 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ماٹنگھم کی جانب سے کیلون ہیریسن اور لیوک فلیچر نے 2، 2 جبکہ فضل حق فاروقی اور اولی اسٹون نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل یورکشارئر کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناٹنگھم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز اسکور کیے۔ناٹنگھم کی جانب سے جیک ہائنز 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فریڈی مک کین 48، سیم کنگ 44، ٹام مورس 30، کیلون ہیریسن 19، لنڈن جیمز 5، کپتان جو کلارک 2، لیام پیٹرسن-وائٹ 1 اور لیوک فلیچر 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔فضل حق فاروقی 4 اور اولی اسٹون 0 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔یوکشائر کی جانب سے بنجامن کلف نے 4، جورڈن تھامپسن نے 3 اور جعفر چوہان نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے