ٹی20 ورلڈکپ؛ افغانستان نے بھی سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی

ٹی20 ورلڈکپ؛ افغانستان نے بھی سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی

ٹرینیڈاڈ: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں افغانستان نے پاپوا نیوگنی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کے 29 ویں میچ میں پاپوا نیوگنی نے افغانستان کو جیت کے لیے 96 رنز کا ہدف دیا تھا جو افغانستان نے 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد نبی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ رحمت اللہ گرباز 11 اور عظمت اللہ عمر زئی نے 13 رنز بنائے۔پاپوا نیو گنی کی جانب سے ایلی ناؤ، سیمو کمیا اور نارمن نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاپوا نیو گنی کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 95 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاپوا نیو گنی کی جانب سے کپلن ڈوریگا سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 27 رنز بنائے، ایلی ناؤ 13، ٹونی اورا 11 اور چاڈ سپر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاپوا نیوگنی کے 3 کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔افغانستان کے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ نوین الحق نے 2 اور نور احمد نے 1 وکٹ حاصل کی۔میگا ایونٹ کے گروپ سی میں 6 پوائنٹس حاصل کر کے افغانستان نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے