یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا

یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان سے سیریز کیلئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ادھورا چھوڑ جانے والے انگلش کرکٹرز کیخلاف سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے سخت زبان استعمال کرنا شروع کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے لکھا کہ ’’یا تو پورے سیزن کیلئے دستیاب ہوں یا نہ آئیں!‘‘۔قبل ازیں سابق کرکٹر سینل گواسکر بھی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑ جانے والے کرکٹر پر برہم ہوگئے تھے، انہوں نے انگلش کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکی تنخواہوں میں کٹوتی اور جرمانے کا مطالبہ کیا تھا۔سنیل گواسکر نے اپنے کالم میں دیگر بورڈز کو احسان جتاتے ہوئے کہا تھا کہ آئی پی ایل لیگ کے باعث انہیں 10 فیصد کمیشن ملتا ہے جو کوئی اور لیگ ادا نہیں کرتی، اگر سیریز کیلئے آئی پی ایل چھوڑ رہے ہیں تو بورڈز اور کھلاڑیوں پر جرمانہ کیا جانا چاہیے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل میں شریک انگلینڈ کے ٹاپ کرکٹرز جونی بیرسٹو، سیم کرن، لیام لیونگسٹون، ول جیکس اور ریس ٹوپلی، جوس بٹلر فل سالٹ اور معین علی پاکستان کیخلاف سیریز کے باعث آئی پی ایل چھوڑ کر ملک کی نمائندگی کیلئے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 مئی سے ہوگا جبکہ آئی پی ایل کے پلے آف سمیت فائنل اسی دوران کھیلے جائیں گے جس میں غیرملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد شامل نہیں ہوگی۔غور طلب بات یہ ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے آغاز سے قبل بھارت نے آخری ٹی20 ورلڈکپ جیتا تھا، اسکے بعد سے وہ کوئی ٹرافی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے