کھیل
جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر سوشل میڈیا سرگرمی کے باعث خبروں میں آ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس بار ان کا ایک سادہ سا ’لائک‘ سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز اور تبصروں کی وجہ بن گیا۔کوہلی نے ایک جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصاویر پر مبنی پوسٹ کو لائک کیا جس میں بھارتی فوٹوگرافر ادویت ویدیا بھی ٹیگ تھے۔چونکہ کوہلی اس انفلوئنسر کو فالو نہیں کرتے اس لیے یہ معاملہ فوری طور پر توجہ کا مرکز بن گیا اور چند ہی لمحوں میں اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے۔فوٹوگرافر ادویت ویدیا نے خود پوسٹ اپنے انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کے لائیک کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔



