شاہین آفریدی نے بھارتی فاسٹ بولر کا ریکارڈ توڑ دیا
قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارتی فاسٹ بولر بھونیشور کمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کے ابتدائی اوورز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا اور بھارتی بولر بھونیشور کمار کو پیچھے چھوڑ دیا۔شاہین آفریدی نے یہ اعزاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ کے ابتدائی اوور میں ٹم رابنسن کو آؤٹ کرکے حاصل کیا۔