کھیل

نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کر دی

نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کو پہلی بار اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔ کیویز نے فیصلہ کن مقابلے میں 41 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی جس کے ساتھ ہی بھارتی کرکٹ کو اپنی ہی سرزمین پر ایک بڑی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی ٹیم کے نامور بیٹرز نیوزی لینڈ کی نسبتاً جونیئر ٹیم کے سامنے بے بس نظر آئے۔ روہت شرما، شبمن گل اور کے ایل راہول جیسے بڑے نام خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور ٹیم کو سیریز کی شکست سے نہ بچا سکے۔ میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور دباؤ کے لمحات میں تسلسل برقرار نہ رکھ سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button