بین الاقوامی

افریقی ممالک میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی؛ 100 سے زائد ہلاکتیں

براعظم افریقا کے تین بڑے ممالک میں ہونے والی شدید موسلا دھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں سے جنوبی افریقا، موزمبیق اور زمبابوے میں دریاؤں میں طغیانی آگئی۔دریا ابل پڑے اور سیلابی ریلے نے رہائشی علاقوں میں داخل ہوکر ہر چیز کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، پل پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ ٹرانسپورٹ اور بجلی کا نظام معطل ہوگیا۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید شدید موسم اور تباہی کا خدشہ برقرار ہے۔امدادی کاموں کے لیے فوجی ہیلی کاپٹرز کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جنوبی افریقا کے شمالی صوبوں لیمپوپو اور امپومالانگا میں سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button