معاہدے کی خلاف ورزی، امارات کرکٹ بورڈ نے عثمان خان پر 5سال کیلئے پابندی عائد کردی

معاہدے کی خلاف ورزی، امارات کرکٹ بورڈ نے عثمان خان پر 5سال کیلئے پابندی عائد کردی

امارات کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق اور معاہدے کی خلاف ورزی پر بلے باز عثمان خان پر 5سال کی پابندی عائد کردی ہے اور وہ 5سال تک امارات کرکٹ بورڈ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تفصیلی چھان بین کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ عثمان خان نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے لیے کھیلنے کے حوالے سے اپنے فیصلے کے بارے میں بورڈ سے غلط بیانی کی اور امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے انہیں فراہم کیے گئے مواقع اور دیگر وسائل کو بہتر وسائل کی کھوج کے لیے استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عثمان مزید امارات کرکٹ بورڈ کے لیے نہیں کھیلنا چاہتے اور نہ ہی اہلیت کے اس معیار کو پورا کیا جس کو وہ پورا کرنے کے پابند تھے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے