چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی کے 2 رکنی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ

چیمپئنز ٹرافی 2025: آئی سی سی کے 2 رکنی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد پاکستان پہنچا اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔دو رکنی آئی سی سی وفد سینئر منیجر و ایونٹ آپریشنز سارا ایڈگر اور منیجر عون زیدی پر مشتمل تھا جنہوں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے سی او او سلمان نصیر نے وفد کو بریفنگ دی ، وفد نے گراؤنڈ ، ڈریسنگ روم آفیشلز روم میڈیا باکس ،چیئرمین باکس اور گیلری کا تفصیلی جائزہ لیا۔آئی سی سی وفد میں شامل ہیڈ آف ایونٹ کرس ٹیٹلے کراچی نہیں آئے ممکن ہے وہ راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ آئی سی سی وفد نے کراچی کے مختلف فائیو اسٹار ہوٹلز کا بھی جائزہ لیا وفد لاہور روانہ ہوگا جہاں وہ قذافی اسٹیڈیم اور پھر راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے