بابر اعظم نے پی ایس ایل 9 میں 500 رنز مکمل کرلیے

بابر اعظم نے پی ایس ایل 9 میں 500 رنز مکمل کرلیے

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل سیزن 9 میں 500 رنز مکمل کرلیے۔بابر اعظم نے 500 رنز کا سنگِ میل کراچی میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے کھیلے جانے والے کوالیفائر میچ میں عبور کیا۔ بابر اعظم نے تیسری مرتبہ ایک ایڈیشن میں 500 رنز بنانے کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ اس سے قبل بابر اعظم نے پی ایس ایل کے سیزن 6 میں 554 اور سیزن 8 میں 522 رنز بنائے تھے۔ بابر اعظم پی ایس ایل میں 3 مرتبہ 500 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی پی ایس ایل میں تین مرتبہ 500 رنز بنا چکے ہیں۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے