آخری ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو عبرتناک شکست، سیریز 1-4 سے بھارت کے نام

آخری ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو عبرتناک شکست، سیریز 1-4 سے بھارت کے نام

بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو عبرتناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے سیریز 1-4 سے اپنے نام کرلی۔تفصیلات کے مطابق میزبان نے آخری ٹیسٹ کے تیسرے دن ہی انگلش بلے بازوں کی بساط لپیٹ دی اور اسے اننگز اور 64 رنز سے مات دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی کوئی مزاحمت نہ کرپائی اور محض 195رنز بنا کر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔مہمان سائیڈ کی جانب سے جو روٹ 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ جونی بیئر اسٹو 39، ٹام ہارٹلے 20 اور اولی پاپ 19 رنز بنا پائے۔آف اسپنر روی چندرن ایشون نے دوسری اننگز میں پانچ انگلش بیٹرز کو شکار کیا جبکہ کلدیپ یادیو اور جسپریت بمراہ کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔اس سے قبل پانچویں اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگر میں انگلینڈ اپنی پہلی اننگز میں 218 رنز بنائے تھے۔ جواب میں بھارت نے 477 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا جسے دوسری اننگز میں بھی انگلش بلے باز سرکرنے میں ناکام رہے۔پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پہلا میچ ہارنے کے باوجود بھارت نے انگلینڈ کو 1-4 کے یکطرفہ مارجن سے ہرا کر سیریز اپنے نام کی۔لیگ اسپنر کلدیپ یادیو کو پہلی اننگز میں عمدہ بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ پلیئر آف دی سیریز کا اعزز بھارتی اوپنر یشسوی جیسوال کے حصے میں آیا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے