جیمز اینڈرسن کے 700 وکٹیں لینے پر ٹنڈولکر نے ان کیلئے کیا الفاظ کہے؟

جیمز اینڈرسن کے 700 وکٹیں لینے پر ٹنڈولکر نے ان کیلئے کیا الفاظ کہے؟

بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے انگلش پیسر جیمز اینڈرسن کے ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں حاصل کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔سچن ٹنڈولکر نے بھی اینڈرسن کے ناقابل یقین کارنامے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ برسوں پہلے ہی انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے مجھے کہا تھا کہ اینڈرسن میں تاریخ رقم کرنے کی صلاحیت ہے۔لیجنڈ نے اس کامیابی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی بار اینڈرسن کو 2002 میں آسٹریلیا میں کھیلتے ہوئے دیکھا اور مجھے گیند پر ان کا خاص کنٹرول نظر آیا۔ناصر حسین نے اس وقت بھی اور آج بھی ان کے بارے میں بہت زیادہ باتیں کی ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ کہیں گے ’میں نے بولا تھا نہ‘!ٹنڈولکر نے کہا کہ 700 ٹیسٹ وکٹیں ایک شاندار کامیابی ہے۔ ایک فاسٹ بولر کا 22 سال تک کھیلنا اور 700 وکٹیں لیتے ہوئے مسلسل پرفارمنس دکھانا افسانوی لگتا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے