کھیل

لیونل میسی نے بھارتی مداحوں کے خواب چکنا چور کردئیے

دنیا کے عظیم ترین فٹبالر لیونل میسی کا ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کے ہمراہ دورہ بھارت منسوخ کردیا گیا۔کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبد الرحمان نے پیر کے روز اعلان کیا کہ لیونل میسی اور ارجنٹائن کی قومی فٹبال ٹیم کا رواں سال کیرالہ کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔یہ خبر ان لاکھوں بھارتی شائقین کے لیے دل توڑ دینے والی ہے جو برسوں سے میسی کو اپنے ملک میں لائیو کھیلتا دیکھنے کے خواب دیکھ رہے تھے۔وزیر کھیل کے مطابق پہلے حکومتی اعلان کے مطابق میسی کی قیادت میں ارجنٹائن ٹیم کا دورہ کیرالہ طے پایا تھا اور اسپانسرز کی جانب سے میچ فیس بھی ادا کردی گئی تھی۔ تاہم اب غیر ملکی ٹیم نے اطلاع دی ہے کہ وہ اکتوبر میں بھارت آنے سے قاصر ہے۔عبد الرحمان کے مطابق اسپانسرز کی جانب سے واضح پیغام دیا گیا کہ ان کی دلچسپی صرف اکتوبر کے دورے میں ہے جس کے بعد معاملہ ختم ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button