ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ بابراعظم کی’’کور ڈرائیو‘‘ کے چرچے

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کے چرچے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں بھی گونجنے لگے۔لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں اور معرکہ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ہائی پروفائل میچ کے دوران انگلش کمنٹیٹر ناصر حسین نے آسٹریلوی بیٹر مارنس لیبوشن اور جنوبی افریقی بیٹر ریان رکلٹن کے آؤٹ ہونے کے پیچھے تکنیکی خامیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پلئیرز نے ایک ہی شاٹ کھیلتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں۔ناصر حسین نے کہا کہ ٹھیک ہے، کور ڈرائیور آنکھوں کیلئے پرسکوں شاٹ ہے، ویرات کوہلی، بابراعظم کا خیال آتا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باوما کی مثال دی کہ شاٹ کھیلتے وقت انکے ہینڈ آئی کوارڈینشن بلکل درست تھا لیکن لیبوشن اور رکیلٹن میں اسکی کمی دیکھائی دی۔خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر و کمنٹیٹر ناصر حسین غیر معمولی طور پر بابراعظم کی کور ڈرائیو کے بڑے مداح رہے ہیں، انہوں نے 2022 میں کہا تھا کہ بچوں کو سکھانے کیلئے پاکستان کے سابق کپتان کا ٹریڈ مارک شاٹ استعمال کریں گے۔