کھیل

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا میچ ٹریفک جام کے باعث تاخیر سے شروع ہوا

کرکٹ کی تاریخ میں تاخیر سے ٹاس ہونے کا انوکھا واقعہ ہوا اور انگلینڈ کے خلاف میزبان ملک میں ون ڈے سیریز کھیلنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی بس ٹریفک میں پھنسنے کے بعد 40 منٹ کی تاخیر سے اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچی۔انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے جب انٹرنیشنل میچ ٹریفک جام کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔لندن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کیلئے ٹیمیں ٹریفک جام میں پھنس گئیں لیکن انگلش کھلاڑیوں نے اس کا توڑ نکالا اور موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لی۔جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم بس وقت پر نہ پہنچ سکی بلکہ ٹاس کے آفیشل ٹائم کے بھی دس منٹ بعد اسٹیڈیم پہنچی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button