کھیل

آئی پی ایل: رائل چیلنجرز کی فتح کے جشن میں بھگدڑ؛ 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی

انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز کی پہلی فتح نے ان کے مداحوں کو دیوانہ کردیا تھا اور آج جشن کے سلسلے میں ہونے والی تقریب بدانتظامی کا شکار ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے متعدد دروازوں سے ایک ساتھ سیکڑوں افراد نے داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے قریبی بَوورِنگ اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم سڑکوں پر شدید رش کے باعث اسپتال پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا۔اگرچہ اسٹیڈیم میں پولیس کی بڑی نفری موجود تھی لیکن وہ عوامی سیلاب کے آگے بے بس نظر آئی۔ کئی افراد درختوں پر چڑھ کر یا شاخوں پر بیٹھ کر جشن کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔رش کے باعث اسپتال پہنچنے میں تاخیر کے باعث 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جن میں سے 4 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس افسوناک واقعے کے بعد کرناٹک حکومت نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر وِدھان سودھا سے چِنّاسوامی اسٹیڈیم تک کی ’وکٹری پریڈ‘ منسوخ کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button