سعودیہ : ’پیڈل ٹینس‘ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل لی بورن اور گیلن نے جیت لیا
ریاض :سعودی عرب میں سکواش اور ٹینس سے ملتے جلتے نئے کھیل ’پیڈل ٹینس‘ کے ٹورنامنٹ کا اختتام ہو گیا، مینز ڈبل کے مقابلوں میں لی بورن اور گیلن نے فائنل میچ اپنے نام کر لیا ہے۔اپنی نوعیت کے منفرد ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ملکی اور غیر ملکی درجنوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جبکہ ٹورنامنٹ میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شائقین کھلاڑیوں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر داد بھی پیش کرتے رہے۔واضح رہے میں سکواش اور ٹینس سے ملتے جلتے نئے کھیل ’پیڈل ٹینس‘ کے ٹورنامنٹ کا پہلی بار سعودی عرب میں انعقاد کیا گیا ہے، جس کو مقامی اور عالمی سطح پر خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔