صبا قمر شدید بیمار ہوگئیں، مداحوں سے دعائوں کی اپیل
پاکستان کی ورسٹائل اداکارہ صبا قمر شدید بیمار ہوگئی ہیں، جنھوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہیں شدید اسہال کی تشخیص ہوئی ہے۔صبا قمر نے انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا اور ان کی تشویش پر شکریہ بھی ادا کیا۔انسٹاگرام اسٹوری میں صبا قمر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور ان کے گرد دوست اور رشتے دار موجود ہیں۔پوسٹ کے کیپشن میں صبا نے لکھا ’’میں جانتی ہوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگ میرے بارے میں فکرمند تھے۔ تو میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے شدید اسہال تھا، لیکن الحمدللہ، میں اب بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ صحت یابی کے مرحلے میں ہیں اور ان کی ٹیم ان کا بہت خیال رکھ رہی ہے۔اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ ’’میں ٹھیک ہورہی ہوں، صحت یاب ہورہی ہوں، اور میری شاندار ٹیم میری دیکھ بھال کر رہی ہے۔‘‘