پردہ کرکے کیا کروں گی؟ صبا فیصل کی ویڈیو وائرل

پردہ کرکے کیا کروں گی؟ صبا فیصل کی ویڈیو وائرل

سینیئر اداکارہ صبا فیصل کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے، جس میں وہ پردہ کرنے سے متعلق بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔اداکارہ کی وائرل ہونے والی ویڈیو کلپ حال ہی میں ان کی جانب سے مداحوں کے آن لائن سیشن کے دوران جوابات دینے کی ہے، جہاں ان سے ایک خاتون مداح نے پردہ کرنے سے متعلق سوال کیا تھا۔اداکارہ نے پردہ کرنے کے سوال پر نہایت ادب سے جواب دیا کہ جس طرح ہر ایک کا کام ہوتا ہے، اسی طرح اداکاری کرنا بھی ان کا کام ہے اور وہ یہ کام چھوڑ کر پردہ کرکے کیا کریں گی؟صبا فیصل نے مزید کہا کہ پردہ کرنا یا نہ کرنا ہر کسی کا ذاتی معاملہ ہے اور دوسرے لوگ اس معاملے پر دوسروں کو ہدایت کرنا چھوڑ دیں۔انہوں نے دلیل دی کہ جب ان کا دل چاہے گا تو وہ پردہ بھی شروع کردیں گی لیکن اس سے قبل آنکھوں میں شرم و حیا ہونی چاہئیے، وہی پردہ ہوتا ہے۔صبا فیصل نے مزید کہا کہ انسان کے اعمال اچھے ہونے چاہئیے، اس کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو اور یہ کہ ان کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ جس شخص کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہوتا، وہ اچھا انسان ہوتا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے