شاہ رخ، امیتابھ اور سلمان خان سے بہت زیادہ کامیاب فلمیں دینے والا بھارتی اداکار

شاہ رخ، امیتابھ اور سلمان خان سے بہت زیادہ کامیاب فلمیں دینے والا بھارتی اداکار

بھارت کی بالی ووڈ سمیت تمام انڈسٹریوں میں چند اداکار بہت زیادہ شہرت کے مالک ہیں، جیسے بالی ووڈ میں شاہ رخ، سلمان، امیتابھ بچن، رشی کپور وغیرہ ہیں۔مذکورہ بالا سمیت دیگر اداکاروں نے بھارت کی فلم انڈسٹری کو کئی کئی کامیاب فلمیں دیں اور آج ان کو کامیاب اداکار بھی مانا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ انڈیا کا ایک ایسا اداکار بھی ہے جس نے انڈسٹری کو 400 کامیاب ترین فلمیں دیں۔اس اداکار کا نام پریم نذیر ہے، جن کا تعلق ملیالم کی فلم انڈسٹری سے ہے۔بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پریم نذیر نے ملیالم انڈسٹری کو 400 سے زائد کامیاب فلمیں دیں اور کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے، حد تو یہ تھی کہ اُن کی کامیابیوں کی وجہ سے مقامی انڈسٹری ایک وقت میں بالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کیلئے بھی تیار ہوگئی تھی۔

kamran