میگا کاسٹ فلم ’ٹکسالی گیٹ‘ ریلیز

میگا کاسٹ فلم ’ٹکسالی گیٹ‘ ریلیز

معروف اداکار علی خان، بابر علی، خالد انعم، نیر اعجاز، عفت عمر، عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین اور افتخار ٹھاکر سمیت دیگر کی کاسٹ پر مبنی میگا کاسٹ فلم ’ٹکسالی گیٹ‘ کو ریلیز کردیا گیا۔فلم کا نام پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قدیمی دروازے ٹکسالی پر رکھا گیا ہے اور فلم کو وہیں فلمایا گیا ہے۔فلم میں عفت عمر اور علی خان وکیل کے روپ میں دکھائی دیے جب کہ افتخار ٹھاکر کو پولیس عہدیدار کے طور پر دکھایا گیا ہے۔فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں عائشہ عمر کو رقاصہ یا جسم فروش کے روپ میں دکھایا گیا تھا جب کہ اداکارہ مہربانو کو بھی ایسی ہی گھروں میں پیدا ہونے اور پرورش پانے والی نوجوان لڑکی کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔ٹریلر میں یاسر حسین کو رقاصائوں کے ہجروں میں عیاشی کرنے والے شخص کے طور پر دکھایا گیا تھا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے