عامر خان اور رجنی کانت کی جوڑی فلم ’کولی‘ میں 30 سال بعد ساتھ نظر آئے گی

عامر خان اور رجنی کانت کی جوڑی فلم ’کولی‘ میں 30 سال بعد ساتھ نظر آئے گی

ممبئی: انڈین فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان اور رجنی کانت کی جوڑی ایک طویل عرصے بعد فلم ’کولی‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی۔مشہور ہدایتکار لوکیش کاناگراج کی اس فلم میں عامر خان کا خصوصی کیمیو فلم انڈسٹری میں ایک نیا جوش پیدا کر رہا ہے۔ 1995 کی فلم ’آتنک ہی آتنک‘ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں اداکار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ایک قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے فلم میں اپنے مختصر لیکن طاقتور کردار کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ ان کا یہ کردار چھوٹا ہونے کے باوجود فلم پر گہرا اثر چھوڑے گا، بالکل ویسے ہی جیسے ان کے سابقہ کرداروں نے شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی تھی۔عامر خان اور رجنی کانت کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع شائقین کے لیے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ فلم میں عامر کا کردار بہت مختصر ہے، لیکن جب یہ دونوں بڑے ستارے اسکرین پر آئیں گے تو سینما گھروں میں سیٹیوں اور تالیاں بجنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔فلم ’کولی‘ کی شوٹنگ زیادہ تر وزاگ میں ہو رہی ہے لیکن رجنی کانت کی صحت کے مطابق یہ مقام چنئی میں بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو چنئی میں ایک سیٹ تیار کیا جائے گا جہاں عامر خان اور رجنی کانت کے مناظر فلمبند ہوں گے۔فلم میں رجنی کانت کے ساتھ نگاراجنہ، شروتی حسن، سوبن شاہیر اور ستھیاراج جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔

kamran