دلچسپ و عجیب
امریکا: لائبریری کو 82 برس بعد کتاب لوٹا دی گئی

امریکا میں ایک لائبریری کو تقریباً 82 برس بعد کتاب واپس لوٹا دی گئی۔سٹی آف سان اینٹونیو کی ویب سائٹ کے مطابق سان اینٹونیو پبلک لائبریری سے فرانسس بروس اسٹرین کی کتاب Your Child, His Family, and Friends جولائی 1943 میں نکلوائی گئی تھی اور اس کو 28 دن بعد واپس جمع کرایا جانا تھا لیکن یہ کتاب وقت پر لائبریری نہ پہنچ سکی۔رواں برس جون کے مہینے میں لائبریری کو ریاست اوریگون سے ایک پیکج موصول ہوا جس میں لائبریری کی کتاب موجود تھی۔کتاب کے ساتھ ایک نوٹ بھی موجود تھا کہ جس میں بتایا گیا تھا کہ یہ کتاب ان کے والد کے انتقال کے بعد ان کے سامان میں سے نکلی جو کہ بظاہر نوٹ لکھنے والے کی دادی نے تب نکلوائی تھی جب ان کے والد 11 سال کے تھے۔