شاہد کپور کی فلم ’’دیوا‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان

شاہد کپور کی فلم ’’دیوا‘‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کی نئی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’’دیوا‘‘ کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کردی گئی۔شاہد کپور نے اپنی نئی فلم ‘دیوا’ میں اپنے کردار کی پہلی جھلک مداحوں کو دکھانے کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کا رُخ کیا۔اداکار کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں وہ سفید شرٹ اور جینز کے ساتھ پولیس کی جیکٹ میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ہاتھ میں پستول بھی موجود ہے جس سے واضح ہورہا ہے کہ شاہد کپور فلم میں پولیس آفیسر کا کردار ادا کریں گے۔شاہد کپور نے ایکشن سے بھرپور پوسٹر کے ساتھ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ایک پُرتشدد ویلنٹائن ڈے کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ ‘دیوا’، 14 فروری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ شاہد کپور کی فلم ‘دیوا’ رواں سال اکتوبر میں ریلیز ہوگی۔فلم کی کہانی ایک نڈر پولیس آفیسر (شاہد کپور) کے گرد گھومتی ہے جو اعلیٰ پروفائل کیسز کی تفتیش کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے جال سے پردہ اٹھاتا ہے۔واضح رہے کہ فلم ‘دیوا’ کی کاسٹ میں شاہد کپور کے علاوہ، اداکارہ پوجا ہیگڑے اور اداکار پاویل گلاٹی بھی شامل ہوں گے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے