اپنے والد کی طرح ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ نہیں ہوں، جنید خان

اپنے والد کی طرح ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ نہیں ہوں، جنید خان

ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان کے بیٹے جنید نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کی طرح ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ نہیں ہیں۔نیٹ فلکس فلم ’مہاراج‘ سے اپنا ڈیبیو کرنے والے اداکار نے تازہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی زندگی کو خوب انجوائے کرتے ہیں۔جنید خان کا کہنا تھا کہ زندگی ہر ایک شخص کیلئے مختلف طریقے سے گزرتی ہے اور وہ اسے اپنے طریقے سے جیتے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ وہ 2017 سے ممبئی میں تھیٹر کررہے ہیں اور جب ’مہاراج‘ کے ڈائریکٹر سدھارتھ ملہوترا نے انہیں فلم کا آڈیشن دینے کا کہا تو وہ راضی ہوگئے۔جنید خان کا کہنا تھا فلم ’مہاراج‘ کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نے انہیں رومانوی کردار میں نہیں دیکھا تھا اور ایک اداکار کو جو کام بھی ملے اسے دل لگا کر کرنا چاہئے۔عامر خان کی ’لال سنگھ چڈا‘ کی طرح ’مہاراج‘ کو بھی ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا اور اس کیلئے قانونی جنگ بھی لڑی گئی۔فلم میں جنید خان کے ساتھ جیدیپ اہلاوت، شالینی پانڈے اور شاوری نے بھی کردار ادا کیے ہیں۔تقسیم برصغیر سے قبل 1862 کے ’مہاراج لیبل کیس‘ پر مبنی فلم میں جنید خان نے ایک صحافی کرسانداس ملجی کا کردار ادا کیا ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے