شوبز

آشا بھوسلے کی پوتی نے کرکٹر محمد سراج کو راکھی باندھ کر ڈیٹنگ کی افواہیں مسترد کر دیں

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زنئی بھوسلے نے بھارتی کرکٹر محمد سراج کو راکھی باندھ کر ان کے بارے میں پھیلی ہوئی ڈیٹنگ کے افواہوں کو ختم کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زنئی کے 23ویں سالگرہ کے موقع پر محمد سراج کے ساتھ ان کی تصاویر اس سال کے آغاز میں وائرل ہوئیں، جنہوں نے ان کے درمیان تعلقات کی قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا۔تاہم ہندو رسم راکھی بندھن کے موقع پر زنئی نے محمد سراج کو راکھی باندھ کر ان افواہوں کی تردید کردی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اس لمحے کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں بھارتی کھلاڑی کو راکھی باندھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں زنئی نے لکھا، "ایک ہزاروں میں، اس سے بہتر موقع کی خواہش نہیں کر سکتی تھی۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button