حکومت مخالف فلمیں بنانے میں خطرہ ہوتا ہے، کمل ہاسن کا انکشاف
ممبئی: انڈیا کے لیجنڈری اداکار کمل ہاسن نے کہا ہے کہ حکومت مخالف فلمیں بنانے میں بہت خطرات ہوتے ہیں۔اپنی نئی فلم ’انڈین2‘ کی ٹریلر لانچ تقریب سے گفتگو میں اداکار نے کہا کہ کسی بھی ملک کا فنکار ایک شہری بھی ہوتا ہے اور اشرافیہ سے سوال کا حق رکھتا ہے۔اداکار نے بتایا کہ آج کل ایسی فلمیں بنانا بہت مشکل ہے جس میں حکومت سے سوال کیا گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ شہری معاملات سے متعلق سوال پوچھنا صرف فنکاروں کا نہیں بلکہ شہریوں کا بھی حق ہوتا ہے۔کمل ہاسن نے بتایا کہ ان کی نئی فلم 1996 کی بلاک بسٹر فلم ’انڈین‘ کا سیکوئیل ہی ہے اور امید ہے یہ ناظرین کو پسند آئے گی۔