پرابھاس اور دیپیکا کی ’کالکی 2898AD‘ انڈین سینما کی مہنگی ترین فلم بن گئی

پرابھاس اور دیپیکا کی ’کالکی 2898AD‘ انڈین سینما کی مہنگی ترین فلم بن گئی

ممبئی: باہو بلی سپر اسٹار پرابھاس اور دیپیکا پڈوکون کی سائنس فکشن ’کالکی 2898AD‘ انڈین سینما کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا بجٹ 600 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے جو کسی بھی انڈین فلم کا نیا ریکارڈ ہے۔پرابھاس نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ فلم کو عالمی ناظرین کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے اور اس میں انڈسٹرین کے سب سے بہترین فنکاروں کو شامل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے بجٹ بڑھ گیا ہے۔دنیا کی تباہی کے ہزار برس بعد کی کہانی پر مبنی فلم کی پہلی جھلک امریکا کے کامک کون فیسٹیول میں سامنے آئی تھی۔میگا فلم کو پہلے ’پروجیکٹ کے‘ کا نام دیا گیا تھا اور اس میں امیتابھ بچن اور کمل ہاسن جیسے لیجنڈری اداکار بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔’کالکی2898 اے ڈی‘ تیلگو اور ہندی میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اسے ڈب کے ساتھ ملیالم، تامل، کناڈا اور انگلش میں بھی پیش کیا جائے گا۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے