بچے کی ولادت سے قبل رنویر نے انسٹاگرام سے شادی کی تصاویر ڈیلیٹ کر دیں، مداح پریشان
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر ہٹا دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین فکرمند ہیں کہ آخر اداکار نے اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تصاویر کیوں حذف کیں۔تاہم اس حوالے سے کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آسکیں کہ رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تصویریں کیوں ڈیلیٹ کی ہیں۔واضح رہے کہ دیپ ویر کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی جس کی خوبصورت تصاویر رنویر سنگھ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود تھیں۔اداکار جوڑے کی شادی کی دو تقاریب ہوئی تھیں جن میں ایک اٹلی جب کہ ایک ممبئی میں ہوئی تھی۔اب شادی کے تقریباً پانچ سال بعد دونوں کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔