Select Language
شوبز

عالیہ بھٹ کی بہن نے فٹنس کوچ کیساتھ منگنی کرلی

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے ایشان مہرا کے ساتھ منگنی کرنے کا اعلان کردیا۔ شاہین بھٹ کے منگیتر ایشان مہرا نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر دیرینہ ساتھی سے منگنی کا اعلان کیا، جوڑے نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر تصاویر کی ایک سیریز کے ذریعے شیئر کی۔تصاویر میں شاہین اپنے منگیتر کے ساتھ اپنی انگوٹھی دکھاتی نظر آئیں اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’شاید ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے میں کچھ زیادہ ہی کردیا‘۔ شاہین اور ایشان کا رشتہ 2025 میں سامنے آیا تھا، جب شاہین سوشل میڈیا پر کبھی کبھار ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی تھیں، جن میں سالگرہ کی پوسٹس، سفر کی تصاویر اور روزمرہ کے لمحات شامل تھے۔اس کے بعد سے دونوں نے اپنے تعلق کو کافی حد تک نجی رکھا، اور صرف کبھی کبھار خاندانی یا غیر رسمی مواقع پر ایک ساتھ نظر آئے۔رپورٹس کے مطابق ایشان مہرا ایک فٹنس کوچ ہیں جب کہ وقت کے ساتھ انہیں بھٹ خاندان کے ساتھ مختلف مواقع پر بھی دیکھا گیا، جن میں عالیہ بھٹ کی تقاریب بھی شامل ہیں۔
منگنی کے اعلان کے بعد دوستوں اور فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button