Select Language
کھیل

اٹک: کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں سے تعلق رکھنے والا نوجوان کرکٹر امان اللہ ریلوے گراؤنڈ بسال میں میچ کھیل رہا تھا کہ بیٹنگ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے گر پڑا اور جانبر نہ ہوسکا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی افراد نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button