ریما نے معروف پاکستانی اداکارہ کو تھپڑ کیوں مارا؟ وجہ بتادی

نامور اداکارہ ریما خان نے معروف پاکستانی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔ ریما خان ایک معروف پاکستانی اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں، وہ پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں اور اپنی خوبصورتی اور اسٹارڈم کی وجہ سے بے حد پسند کی جاتی تھیں۔ریما خان نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم "بلندی” سے کیا اور شہرت حاصل کی۔ ان کی دیگر نمایاں فلموں میں "کوئی تجھ سا کہاں”، "زمین آسمان”، "جو ڈر گیا وہ مر گیا”، "چور مچائے شور”، "ہاتھی میرے ساتھی” اور "نکاح” شامل ہیں۔مداحوں نے ریما کی جوڑی سعود، شان شاہد اور بابرعلی کے ساتھ بہت پسند کی۔ ریما خان اب ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کے بعد امریکا میں مقیم ہیں۔حال ہی میں ریما خان نے ایک پوڈکاسٹ میں نظر آئیں، جس میں انہوں نے اپنی فلم "مس استنبول” کی ایک ساتھی اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کیا۔واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ میں ایک انٹروورٹ تھی اور صرف اپنے کام پر توجہ دیتی تھی، میں لڑائی جھگڑا کرنے والی نہیں تھی، لیکن ظاہر ہے جب آپ کی عمر 18 سے 25 سال کے درمیان ہو تو آپ آسانی سے مشتعل ہو سکتے ہیں۔



