Select Language
شوبز

کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟

عالمی ویڈیو اسٹریمنگ نیٹ ورک ’نیٹ فلکس‘ کی جانب سے اسٹرینجر تھنگ کے ایک اور سیزن کی تیاری کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسٹرینجرتھنگ کے پانچویں سیزن کے اختتام پر ملی بوبی براؤن (الیون) کو غائب ہوتے دیکھا لیکن ملی کے بوائے فرینڈ مائیک (فن وولفورڈ) اس پر یقین کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ مائیک سمجھتا ہے کہ اس کی گرل فرینڈ کسی طرح بچ گئی ہے اور جو دنیا کو دکھایا گیا وہ پوری حقیقت نہیں ہے، اس امید نے مداحوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں ’میلیون‘ کے فینز اب بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ یہ کہانی ختم ہو چکی ہے۔اسٹرینجر تھنگ کی پانچویں سیریز کی کہانی کو جان بوجھ کر مبہم چھوڑا گیا، جس کے باعث مداحوں نے اسے کمزور تحریر قرار دیا، لیکن حقیقت یہی ہے کہ الیون کا انجام واضح نہیں کیا گیا۔’’اپ سائیڈ ڈاؤن‘‘ کے ساتھ آخری مقابلے کے بعد، الیون کی قسمت مائیک کی سوچ پر چھوڑ دی گئی جب کہ مائیک نے ایک کہانی بنائی کہ الیون دھماکے سے بچ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button