Select Language
کھیل

ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے باعث ختم کردیا گیا

ویسٹ انڈیز چیمپئن شپ کا میچ خطرناک پِچ کے باعث ختم کر دیا گیا۔ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں لیوارڈ آئی لینڈ اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا، چیمپئن شپ کے دوسرے میچ کو پِچ کی خطرناک حالت کے باعث ختم کیا گیا ہے۔کھیل کو تیسرے روز کے پہلے سیشن کے دوران اس وقت روکا گیا جب باؤنس ناہموار اور غیر متوقع تھا، باؤنس سے کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے شدید خدشات تھے۔اس دوران لیوارڈ آئی لینڈ کے کھلاڑی جیریمیہا لوئس کو جیڈن سیلز کی گیند زوردار طریقے سے لگی جس کے بعد کھلاڑی کو گراؤنڈ میں فوری طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔کرکٹر کا کنیکشن ٹیسٹ بھی ہوا تاہم اب اسپتال میں ان کی طبیعت بہتر بتائی گئی ہے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق اس گراؤنڈ میں اگلے میچ تک پِچ کو اچھے انداز میں بنانے کے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button