معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا کا اسلام قبول کرکے مسلمان ہونے کا اعلان

معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا کا اسلام قبول کرکے مسلمان ہونے کا اعلان

نئی دہلی :معروف بھارتی اداکار ووین ڈیسینا قبولِ اسلام کرکے مسلمان ہونے کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی اداکار ووین ڈیسینا کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک اس کے لیے خاص طور پر بہت اہم ہے کیونکہ روزوں کے دنوں میں انسانیت روحانی بالیدگی سے ہم کنار ہوتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ووین ڈیسینا نے بتایا کہ وہ ہر سال رمضان المبارک میں روزے رکھتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ اسلام تو اس نے ایک سال قبل قبول کرلیا تھا، اب صرف اعلان کیا جارہا ہے۔ووین نے بتایا کہ اُس نے اسلام گزشتہ برس رمضان المبارک میں قبول کیا تھا اس لیے رمضان کی اُس کے لیے خاص اہمیت ہے۔ وہ 6 سال سے روزے رکھ رہا ہے، ہر مسلم کے لیے رمضان کے روزے رکھنا فرض ہے۔ یہ اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں سے ہے۔

kamran

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے