گوہاٹی ٹیسٹ: پہلے روز کھیل کا اختتام، جنوبی افریقا کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز

دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنالیے۔گوہاٹی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے چائے کے وقفے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنالیے تھے۔ ایڈن مارکرام 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھےچائے کے وقفے کے فوراً بعد رائن ریکلٹن (35) بھی 82 کے ہی مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ٹرسٹان اسٹبس اور کپتان ٹمبا باووما نے تیسری وکٹ کے لیے 84 رنز کی شراکت قائم کی۔ اسٹبس 49 اور باووما 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ٹونی ڈی زورزی 28 اور ویان ملڈر بھی 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کھیل کے اختتام پر سینورام متھوسامی 25 اور کائل ویرین ایک رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3 جبکہ جسپریت بمراہ، محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



