
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت ’’کرنسی سویپ‘‘ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کی مالی مدد پر غور کر رہی ہے۔اس بات کا دعویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک طویل انٹرویو میں کیا جس میں ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی بات کی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت متحدہ عرب امارات کی ایک درخواست پر غور کر رہی ہے جس کا مقصد امارات کو ڈالر کی دستیابی میں مدد دینا ہے۔صدر ٹرمپ کے بقول مجھے حیرت بھی ہوئی کہ متحدہ عرب امارات جیسے امیر ملک کو بھی مالی مدد کی ضرورت پڑ رہی ہے۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ (اماراتی حکومت) بہت امیر ہے لیکن میں ان کی مدد کر سکتا ہوں تو ضرور کروں گا۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یہ مدد ’’کرنسی سویپ‘‘ کے ذریعے دی جا سکتی ہے یعنی امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ ہوگا۔ جس سے امارات کو ڈالر حاصل کرنے میں آسانی ہو جائے۔صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی متحدہ عرب امارات کی جانب سے تاحال تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔



