‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کی ببیتا اور ٹپو نے اپنی منگنی کی خبروں پر ردعمل دیدیا
بھارتی ٹی وی پر نشر ہونے والا مشہورِ زمانہ کامیڈی ڈرامہ ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ کے اداکار راج انادکٹ (ٹپو) اور اداکارہ مونمون دتہ (ببیتا ائیر) نے اپنی منگنی کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں اداکاروں کی منگنی مارچ کے آغاز میں گجرات کے شہر Vadodara میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور کچھ دوستوں نے شرکت کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تقریب انتہائی ذاتی نوعیت کی تھی لیکن ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں کی بات پکی ہوچکی ہے۔تاہم اب اداکار راج انادکٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس خبر کی تردید کی اور منگنی کی خبر کو جھوٹا اور بےبنیاد قرار دے دیا۔